انقلابی سیاسی نظریات Inqalabi Siaysat Nazriyat (Two Vol.) Khurshed Javed
مصنف: خورشید جاوید سماجی نظام کے قیام کے وقت سے ہی انقلاب اور تبدیلی کی خواہش نے مظلوم و محکوم انسانوں کے دلوں میں جنم لے لیا۔ اسی لئے مفکرین‘ دانشوروں اور سیاسی کارکنوں کے درمیان انقلاب کی نوعیت اور تبدیلی کے طریقہ کار پر بحث و مباحثہ جاری رہا۔ انقلاب فرانس کے بعد سماج میں تبدیلی کی نوعیت پر بحث و مباحثے اور پمفلٹ بازی نے ریاست‘ معیشت‘ طبقات اور سیاسی جماعتوں کے بارے میں مختلف نظریات و تصورات تشکیل دیئے۔ ان نظریات کی باہمی آویزش نے دور حاضر میں جمہوریت اور سماجی فلاح و بہبود کے تسلیم شدہ افکار کی تکمیل میں اہم کردار انجام دیا۔ یہ کتاب انہی نظریات اور انکے نظریہ سازوں کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔ انارکسزم‘ مارکسزم‘ سوشل ازم‘ کمیونزم‘ قانون کی حکمرانی جیسے فلسفوں کے آغاز و ترقی پر مکمل معلومات دیتی ہے۔کتاب میں وسط انیسویں صدی سے شروع ہو کر پہلی جنگ عظیم کے خاتمے تک کے مفکرین و قائدین شامل ہیں کیونکہ یہی وہ عہد تھا جس کے دوران تشکیل پائے سیاسی نظریات آج بھی سیاست و معیشت اور انقلابی جدوجہد کو متاثر کرتے ہیں۔ عہد حاضر میں ہمارے ملک میں انقلاب اور تبدیلی کا نعرہ گونج رہا ہے‘ نت نئے گروہ سماجی طاقت حاصل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں‘ بین الاقوامی سطح پر نئی صف بندیاں اور نئے توازن قائم ہو رہے ہیں۔ ان تبدیلیوں کی ماہیت سمجھنے میں یہ کتاب مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام ریاستوں کے امور طرز حکمرانی گھمبیر ہوتے جا رہے ۔ ہے ہیں۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ریاستی اخراجات کی ادائیگی عوام کے استحصال سے ہوتی ہے۔ حکومت کا نظام جیسے بھی ہو، روز افزوں بڑھتے انتظامی و معاشی ترقی کیلئے اخراجات کی فراہمی صرف نیکسوں سے نا ممکن ہو گئی ہے۔ مجبورا تعلیم، صحت، تفریح، پبلک ٹرانسپورٹ حتی کہ سیکورٹی تک کے شعبے سرمایہ داروں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ جن کے مد نظر صرف منافع کا حصول ہے اس لئے متوسط اور غریب طبقوں کی زندگی کا زیادہ وقت تعلیم صحت، تفریح کے اخراجات پورے کرنے میں گزر جاتا ہے۔ یہ تضاد معاشرتی بے چینی اور انتشار میں اضافہ کرتا رہے گا کبھی تھے گا نہیں ، جب تک ایک نیا معاشرہ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔ اس نئے معاشرے کے خدو خال کا تصور کرنے کیلئے ان فلسفیوں کا مطالعہ ضروری ہے جنہوں نے سماجی معاشی نظام کو سمجھنے کی کوشش کی۔ اس کتاب میں شامل ہر فلسفی نے اپنے تاریخی حالات ملکی سیاست کے تقاضوں کے مطابق سماجی حالات کی تشریح تعبیر کی۔ غربت کی وجوہات تلاش کرنے، امارت اور غربت میں فرق ختم کرنے کے نظریاتی سفر میں ایک قدم آگے بڑھایا۔ ان کے افکار کا مطالعہ ممکن ہے، ہمیں خود اپنا نقطہ نظر بنانے میں مدد دے سکے۔
Variants (1)
- Default Title — 1500.00 PKR — Out of stock
AI Readiness
Good foundation, but some important product data is still missing.