Sharah Khasais e Ali (In Urdu) - شرح خصائص علیؓ

Sharah Khasais e Ali (In Urdu) - شرح خصائص علیؓ

Brand: Imam Nisai
3750.00 PKR In stock Buy at Merchant

Pages: 1096 Category: Islam مترجم -تشریح - تحقیق: علامہ قاری ظہور احمد فیضی امام نسائی جب مصر سے رملہ اور وہاں سے دمشق پہنچے تو دیکھا کہ وہاں کے لوگ بنو امیہ کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے خارجی اور ناصبی اثرات سے متاثر ہیں، حضرت علیؓ کی کھلم کھلا تنقیص کی جاتی ہے، چنانچہ ان کے فضائل میں ایک جامع کتاب لکھنے کا ارادہ کیا اور اسے جامع دمشق میں سنانا شروع کیا، لیکن لوگ برداشت نہ کر سکے اور یہی کتاب امام نسائی کی شہادت کی وجہ بنی۔ جیسا کہ اس کتاب کے مؤلف احمد بن شعیب نسائی خود صراحت کرتے ہیں: "میں جب دمشق پہنچا تو وہاں دیکھا کہ ایک بڑی تعداد علی بن ابی طالبؓ سے منحرف ہے، چنانچہ میں نے یہ کتاب تالیف کی، اس امید کے ساتھ کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے گا۔" ائمہ کی نظر میں ابن حجر عسقلانی اس کتاب کے بارے میں کہتے ہیں: "امام نسائی نے اس کتاب میں حضرت علی ؓکے تعلق سے خصائص و فضائل کو تحقیق و جستجو کے ساتھ لکھا ہے، چنانچہ اس تعلق سے اس میں بہت کچھ جمع کر دیا ہے، اور اکثر باتیں جید الاسناد یعنی بہترین اور صحیح سندوں کے ساتھ ہیں۔ " کتاب کی مقبولیت و اشاعت: اس کتاب کو مسلمانوں اہل سنت و اہل تشیع ہر ایک کے یہاں بہت شہرت و مقبولیت حاصل ہوئی اور سنہ 1303 ہجری سے 1404 ہجری تک کے سو سالہ عرصہ میں بیروت، نجف، قاہرہ، دہلی اور لاہور سے بے شمار ایڈیشن شائع ہوئے ہیں۔ اس کتاب کا شرح خصائص علی کے عنوان سے ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ علامہ ظہور احمد فیضی نے اس کتاب کے ترجمہ کے ساتھ ساتھ تخریج،تحقیق اور تشریح بھی کی ہے جو کہ 1096صفحات پرمشتمل ہے ۔ چند خصوصیات : مکمل عربی متن مع سند سابقہ عربی طبعات کی غلطیوں کی اصلاح ہر حدیث کی مکمل تخریج وتشریح سند کے لحاظ سے علماء اصول حدیث سے ہر حدیث پر حکم ہر حدیث پر وارد ہونے والے تمام اعتراضات کامتین جواب مصنف ( امام نسائی ) کے قائم فرمودہ عنوانات کی روشنی میں خصوصیات مرتضوی متن میں مذکور چین پاک ا کا تعارف اور ان کے اہم فضائل و خصائص جد ید وقدیم تمام ناصی اعتراضات کا انتہائی علمی اور مہذب رد علماء ومشائخ اہل سنت دامت برکاتہم کی گرانقد رتقریظات پانچ سو سے زائد مآخذ ومراجع ( کتابیات کی فہرست مع سنہ طباعت اور مطبع وغیرہ

Variants (1)
  • Default Title — 3750.00 PKR — In stock

AI Readiness

Good foundation, but some important product data is still missing.

72%